سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،،،الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے باعث نوٹی فکیشن منسوخ ہونے والے بیس ارکان کی فہرست عدالت میں پیش کی،ارکان میں ندیم احسان،حیدرعباس رضوی، رضا ہارون، فوزیہ اعجاز ،طاہرعلی جاوید،سبین رضوی اور دیگر شامل ہیں.
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ مستعفی ہونے کی وجوہات بھی ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئی ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو دہری شہریت والے ارکان کو نااہل بھی قرار دیناچاہیے تھا،استعفیٰ دینے والوں کو بھی مراعات اور تنخواہیں واپس کرنی ہیں،،،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے
کہ بڑے چھوٹے کی تفریق کےبغیرکارروائی کرنے کا کہاتھا پھر مستعفیٰ ارکان کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی،،، الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ دہری شہریت پراستعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی نے جرم کا اعتراف کیا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بعض افراد مستعفی ہونے کے بعد بھی مشیر لگے رہے جبکہ وہ اس عہدے کے بھی اہل نہ تھے، عدالت نے دہری شہریت کے باعث مستعفی ہونے والےبیس ارکان کویکم اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ارکان کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن سے طلب کرلی .