پورٹ قاسم پر 54ہزارٹن سامان کی نقل وحمل

Mar 28, 2014

کراچی(کامرس رپورٹر) پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 646ٹن د رآمدات اور23ہزار 370 ٹن برآمدات پر مشتمل 54ہزار16ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اورلادا گیا درآمدات میں 14ہزار800ٹن پام آئل‘15ہزار846ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں کل 23ہزار370ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران صرف 3 بحری جہاز اسٹراﺅس ‘سی لینڈ نیویارک اور کیمروڈ روز برتھوں پر سامان اتارنے اور لادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 8بحری جہاز بندرگاہ کے باہر لنگرانداز اوربرتھوں کے منتظر ہیں ان میں بیچ نمبر4‘ الثور نمبر2‘ گلوبل ویکا‘ ہیگوشلٹے‘ ڈیڈیم‘ دیو دہلی ایکسپریس ‘ہرسٹ پوائنٹ اورگیس ٹیکسانا شامل ہیں یہ بندرگاہ پرفرنیس آئل ‘ ڈیزل‘ پام آئل‘ کیمیکلز کنٹینرزاتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔

مزیدخبریں