کراچی (وقائع نگار)امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو حکم دیا تھا کہکہ انٹرامریکن اسٹیٹ کنونشن پر دستخط کرنے کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے اقدامات کیے جائیں،جس پر 9ماہ گذر جانے کے باوجود تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ۔مذکورہ حکم کی خلاف ورزی پر سندھ بار ایسوسی ایشن کی مشاورت سے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فروری 2013کو سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ انٹرامریکن اسٹیٹ کنونشن پر دستخط کیے جائیں۔