شیخوپورہ میں لڑکے،فیصل آباد، جھنگ میں 2 لڑکیوں اور 6 سالہ بچی سے زیادتی

Mar 28, 2014

شیخوپورہ +فیصل آباد + جھنگ (نامہ نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)  شیخوپورہ، فیصل آباد اور جھنگ میں لڑکے، 2 لڑکیوں اور 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  قصبہ مرید کے میں ایک نوجوان  نے  11 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ فیصل آباد  میں تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر107ج۔ب کے بشیر کی 17سالہ بیٹی (م) کو ملزمان سعید وغیرہ چار افراد زبردستی گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جھنگ میں چک کوڑیانہ میں اوباش حق نواز نے چھ سالہ معصوم بچی جبکہ موضع میں کشور عباس نامی شخص نے جواں سالہ لڑکی  (س۔ک) کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزیدخبریں