مانگٹانوالہ: چار بچوں کی ماں قتل، پولیس نے ملزم چھوڑ دئیے، ورثاء کا احتجاج

مانگٹانوالہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر خاوند نے اپنے بھائی اور باپ کے ساتھ مل کر چار بچوں کی ماں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مانگٹانوالہ پولیس نے مبینہ طور پر مک مکا کر کے حوالات میں بند دو ملزم چھوڑ دئیے۔ لواحقین نے نعش سٹرک پر رکھ کر لاہور جڑانوالہ روڑ کئی گھنٹوں تک بلاک رکھی۔ پولیس کے خلاف سینہ کوبی کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے موضع مانگٹی کے زاہد اور عابدہ بی بی میں جھگڑا رہتا کچھ عرصہ قبل وہ روٹھ کر میکے چلی گئی دو روز قبل زاہد منا کر گھر لے گیا اور گزشتہ روز مبینہ طور پر اپنے بھائی بلال اور والد کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار کر کے عابدہ بی بی کو زخمی کر کے سوکڑ نہر میں پھینک دیا راہگیروں نے دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جو اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ عابدہ کی والدہ صغراں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے بھاری رشوت کے عوض حوالات میں بند ملزموں کو چھوڑ دیا۔ مقتولہ کے لواحقین نے نعش چوک موڑ کھنڈا میں سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور سینہ کوبی کرتے رہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او مانگٹانوالہ نے بتایا کہ کسی ملزم کو نہیں چھوڑا گیا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...