لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے اپنے بیٹے کی طالبان سے رہائی کیلئے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں اورمذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ‘دہشت گردی کے خاتمے اور امن سے ہی ملک میں دیگر مسائل کا حل بھی ممکن ہے ‘سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق الیکشن کمشن کو حلقہ بندیاں اور صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کروانے چاہیں‘جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں، میں خود بلدیاتی انتخابات کی سیاسی پیداوار ہوں۔ گیلانی نے کہا حکومت نے طالبان قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اس کا فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے لیکن میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں حکومت میرے بیٹے کو بھی یاد رکھے۔