اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ کا مرکز بٹ گرام میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان ،گردونواح اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز بٹ گرام میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.1تھی
Mar 28, 2014