اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب اور پاکستان نے اقتصادی، دفاعی، تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، سعودی عرب آئندہ چند برس میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون پچیس ارب ڈالر تک لے جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی، دفاعی، تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سعودی عرب موخر ادائیگی پر ایک لاکھ بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کو دے گا۔