لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی مسلم لیگ پنجاب اور لاہور کے عہدیداران نے پارٹی سربراہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روکنے کو حکومتی بزدلی قراردیا ہے۔ڈاکٹر عارف انور چوہدری کی صدرارت میں منعقد ہو نے والے اجلاس میں صوبائی صدر میاں عبدالقدیر، سینئر نائب صدر سحر چوہدری شیخ ندیم، ڈاکٹر آصف چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی مذمت کی گئی اور اس موقع پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔