موغا دیشو : الشباب کا ہوٹل پر حملہ‘ سوئزر لینڈ میں صومالیہ کے سفیر سمیت دس افراد ہلاک

موغادیشو (اے ایف پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوںمیں سوئٹزرلینڈ کیلئے صومالیہ کے سفیر بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ سپیشل فورسز نے کئی گھنٹے دہشت گردوں سے سخت لڑائی کے بعد ہوٹل کو کلیئر کرالیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پانچ کے قریب مسلح دہشت گرد گیٹ پر کار بم دھماکہ کرکے ہوٹل میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک کے پاس بڑی مشین گن تھی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر سکیورٹی گارڈ ہیں جو دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ تمام دہشت گردوں کو تین گھنٹے کی لڑائی کے بعد ہلاک کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام حملہ آور مارے گئے اور صورتحال قابو میں ہے۔
موغادیشو /حملہ

ای پیپر دی نیشن