امریکی سینٹ کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کی دھمکی‘ بجٹ تجاویز 2016 منظور‘ سیکورٹی اخراجات بڑھانے پر وائٹ ہاﺅس کی تنقید

 واشنگٹن (اے ایف پی) ری پبلکن پارٹی کی اکثریت پر مشتمل امریکی سینٹ نے 2016ءکے امریکی بجٹ کے بلیو پرنٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں ٹیکس بڑھائے بغیر 10سالوں میں وفاقی اخراجات میں کمی، اخراجات میں کئی ٹریلین ڈالرز کمی کی تجویز دی گئی ہے، بدھ کے روز ایوان نمائندگان نے بجٹ کا اپنا ورژن منظور کیا تھا جس میں 9سالوں میں وفاقی خسارے کو کم کرنے اور ایک دہائی کے دوران اخراجات میں 5.5 ٹریلین کمی کی تجویز دی گئی تھی، سینٹ میں 15 گھنٹے کے روئنگ سیشن میں مجوزہ بجٹ کو 52 اور 46 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا، دوسری طرف وائٹ ہاﺅس نے سینٹ کے منظور کردہ بجٹ سفارش پر تنقید کی ہے، سینٹ سے منظور مجوزہ بجٹ میں فوجی فنڈنگ میں اضافہ، تعلیم ، روزگار کی تربیت اور مینو فیکچرنگ پروگرام پر اخراجات میں کمی تجویز کی گئی تھی، وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اوباما یہ واضح کر چکے ہیں کہ معاشی سکیورٹی کیلئے مناسب فنڈنگ کو بڑھائے بغیر کسی بھی قومی سکیورٹی کے اخراجات میں اضافے کو قبول نہیں کیا جائے گا دریں اثناءامریکی سینیٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کا ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ ہو جائے تو اس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جانی چاہئیں۔ ری پبلکن سنٹر مارک کرک کی طرف سے بجٹ سیشن کے دوران پیش کی جانے کی قرارداد کے حق میں 100اراکین نے رائے دی جبکہ سینیٹ کے کسی بھی رکن نے اس قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...