جھنگ (نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ کو نااہل قرار دیدیا۔ جھنگ کے حلقہ پی پی81 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد خان بلوچ کو الےکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دے دےا۔ محمد خان کے مدمقابل مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار رائے تیمور حیات بھٹی نے الیکشن ٹربیونل کو دھاندلی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے کی درخواست دے رکھی تھی الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیتے ہوئے مبینہ طور پر الیکشن میں دھاندلی کرنے پر اس کے بیٹے زبیر اور غفلت برتنے پر پریذائیڈنگ افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس حلقہ پر محمد خان بلوچ کے بھتیجے اور سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ بھی جعلی ڈگر ی کیس میں نااہل ہوچکے ہیں ۔
محمد خان بلوچ