اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا‘ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علیم شہاب کوحلقہ بندیوںکا انچارج مقرر کردیاگیا‘ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ا سلام آباد میں بلدیاتی ا نتخابات ہوں گے ۔ جمعہ کو الیکشن کمشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علیم شہاب کو حلقہ بندیوں کا انچارج مقرر کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل اور اسسٹنٹ کمشنر اربن معاونت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 30مارچ تک نقشہ جات‘ آبادی‘ یونینز کی تعداد جمع کی جائے گی۔ یکم سے 30اپریل تک حلقہ بندیوں کی فہرستیں تیار ہوں گی۔ یکم سے 15مئی تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے‘ 16 سے 22مئی تک حلقہ بندیوں پر عوامی شکایات نمٹائی جائیں گی۔ 23 مئی کو حلقہ بندیوں کو حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔
حلقہ بندیاں