اسلام آباد (کامرس رپورٹر) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے مانیٹر ی پالیسی 2015ءپر حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے جانے کی وجہ سے ہوئی ہے، اس میں حکومتی اقدامات کا کوئی کمال نہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہوجائیگا، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے گندم کے نرخ بڑھیں گے، زرعی شعبہ میں 3فیصد سے زیادہ شرح نمو ہوئی تو ےہ حیران کن ہوگا، حکومت نے مجموعی طور پر ایک حوصلہ ا فزا معاشی ترقی کا اعادہ کیا لیکن وہ ےہ بتانے میں ناکام رہی ہے کہ اسکے معاشی مسائل کون کونسے ہیں جوکہ آنیوالے دنوں میں معاشی کار کردگی پر پردہ ڈال دےں گے۔
مہنگائی/ کمی