خواجہ آصف نے خورشید شاہ کو ’’مرشد ‘‘ بنا کر پالیسی بیان کی صداقت تسلیم کرا لی

قومی اسمبلی کا 20واں سیشن 2ہفتے جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا۔   اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اجلاس میں   باقاعدگی سے  شرکت کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں  جمع کو اہم ترین معاملہ سعودی عرب کو پاکستان کی مسلح افواج  بھجوانے کا تھا  گذشتہ شب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں  سعودی عرب کی سالمیت کو لاحق خطرات کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے  جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں  پالیسی بیان دیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف ، قائد حزب اختلاف  سید خورشید شاہ کو ’’اپنا ’’مرشد‘‘  بنا کر انہیں دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا  اس پر طرفہ تماشا یہ کہ سید خورشید شاہ نے انہیں اپنا  ’’مرید‘‘تسلیم کرلیا اور دفاعی پوزیشن اختیار کر لی اور کہا کہ ’’میرا مرید جھوٹ نہیں بول سکتا‘‘۔ پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں انتخابی دھانلیوں کی تحقیقات کے لئے ’’جوڈیشل کمیشن‘‘ کے قیام میں تاخیر بارے افوا ہ موضوع گفتگو بنی  رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...