لندن (بی بی سی) نائیجیریا کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے زیر قبضہ شمالی مشرقی علاقے گاﺅزا پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے، خیال ہے کہ گاﺅزا بوکوحرام کا ہیڈ کوارٹر تھا، دفاعی فورسز کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کو پکڑ لیا گیا، فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے پورے علاقے اور اس کے اطراف میں آپریشن جاری ہے، اس علاقے پر قبضے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک میں عنقریب صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، گاﺅزا کی بازیابی کے بعد صرف دو علاقے ایسے ہیں جن پر بوکوحرام کا کنٹرول ہے، نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا فوجیوں نے بوکوحرام کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر کے گاﺅزا کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گاﺅزا ان علاقوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بوکوحرام نے مغوی لڑکیوں کو چھپا رکھا ہے، یہ لڑکیاں ابھی تک نہیں ملیں۔
نائیجریا کی فوج کا بوکوحرام کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ‘ کارروائی میں متعدد شرپسند ہلاک
Mar 28, 2015