سرکاری افسران و ملازمین خود کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائیں: خواجہ علقمہ

Mar 28, 2015

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) جدید تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے اپنے افسران اور ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت کو اپنی ترجیہات میں سرِفہرست رکھا ہوا ہے۔ یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے بالائی و ماتحت ملازمین کو یونیورسٹی قواعد و ضوابط سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی مہارت حاصل کرنی چاہئے تاکہ سوسائٹی کے تمام طبقات سے یونیورسٹی کا تیز تر اور موئثررابطہ قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زندگی میں اپنے آپ کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائیں اور صرف وہی کام کریں جس کی اجازت یونیورسٹی کے قوانین دیتے ہیں۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر محمد فاروق کو ہدایت کی کہ اس طرح کی ورکشاپس آئندہ بھی جاری رکھی جائیں۔ اس موقع پررجسٹرار ملک منیر حسین، ڈاکٹر منہاج احمد ، ڈاکٹر محمد اشرف خان ، ڈاکٹر قیصر رسول، ڈاکٹر معروف پاشا اور مسرور احمد موجود تھے۔
خواجہ علقمہ

مزیدخبریں