بنک آف پنجاب نے جنوری تا دسمبر 2014ءکے مالی نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر) بنک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں 31دسمبر 2014ءکو اختتام پذیر ہونے والے سال کے آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری دی گئی، بنک نے جنوری سے دسمبر کے دوران 4.3 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا جو کہ پچھلے سال کے 3.0 ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع سے 43فیصد زیادہ ہے، بنک کے نیٹ انٹرسٹ مارجن میں بھی شاندار اضافہ ہوا جو کہ 9.0 ارب روپے کی سطح پر رہا جبکہ پچھلے سال کی اس مدت کے دوران 4.0ارب روپے کی سطح پر تھا، لہٰذا سال 2014ءکی مدت کے دوران نیٹ انٹرسٹ مارجن میں 125فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بنک کی فی حصص آمدنی 1روپیہ 94 پیسہ رہی، بنک کے ڈپازٹ 31دسمبر تک 342 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ 31دسمبر 2013ءکو بنک کے ڈپازٹ 307 ارب روپے کی سطح پر تھے۔

ای پیپر دی نیشن