چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز کل ریٹائر ہونگے‘ اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمدکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز انکے اعزاز میں ججز کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں  نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سمیت تمام ججز نے شرکت کی۔ نامزد چیف جسٹس نے فاضل چیف جسٹس کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔ چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے 17 جون 2014 کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف لیاتھا۔ قبل ازیں فاضل چیف جسٹس نے 1992 میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور سال2000 میں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔ جسٹس خواجہ امتیاز نے 9 سال سیشن جج رہنے کے بعد2009 کو عدالت عالیہ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ جنہیں 2011 کو عدالت عالیہ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔ فاضل چیف جسٹس تقریباََ 9 ماہ10 دن اس عہدے پر فائز رہنے کے بعد کل 29 مارچ کو ریٹائرہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمدکی ریٹائرمنٹ پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئرترین جج مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سوموار کے روز لاہور ہائی کورٹ کے43 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب 30 مارچ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے گورنر ہائوس میں ہوگی۔ قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ فاضل جج2009 میں عدالت عالیہ کے جج بنے۔ وہ فوجداری قانون کے ماہر جانے جاتے ہیں۔ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک  2005  تا 2009 تک مسلسل لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیتے رہے۔ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک  انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں اور بنکنگ کورٹس کے انتظامی جبکہ گوجرانوالہ اور ساہیوال اضلاع کی سول اور سیشن کورٹس کے انسپکشن جج بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...