واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے 52 کروڑ ڈالر کی منظوری دی۔ قسط کی منظوری واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ آئی ایم ایف جلد قرضے کی قسط سے متعلق اعلامیہ جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام میں سے پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر دیئے جاچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے پروگرام کے تحت تمام اہداف حاصل کئے، حکومت پاکستان اصلاحات کا عمل جاری رکھے۔