لاہور ( آن لائن) لاہور میں معروف صوفی بزرگ حضرت مادھولال حسین ؒ کا سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔ آج 28مارچ کو میلہ چراغاں منایا جائیگا اور لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر سائوتھ ایشیا پارٹنر شپ (سیپ) حصہ لے گی اور مزار پر چادر چڑھائی جائیگی۔ حضرت مادھولال حسین ؒ کی سیرت اور انسان دوست پالیسی پر روشنی ڈالی جائیگی۔ لاہور کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں سے عقیدتمند بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ شہر میں اس عرس کی بڑی اہمیت اور انفرادیت ہے۔ اس عرس کو شالا مار کا میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔