کراچی (نوائے وقت نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم شکیل عرف چھوٹا سمیت 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لایا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے فیکٹری کو ساتھیوں کے ساتھ کیمیکل چھڑک کر آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔ شکیل عرف چھوٹا سمیت 4 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے 3 اپریل تک پولیس کو جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ملزمان پر پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی مقدمہ ہے۔