یمن میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کی حفاظت کے حوالے سے بھرپور کوششیں کر رہا:ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں پاکستانیوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ یمن سے اپنا انخلا یقینی بنائیں، تاہم وہاں رہ جانے والے اور پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پروازوں کا شیڈول مدنظر رکھتے ہوئے  یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے جلد از جلد انخلا کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں، یمن میں پاکستانی سفارتخانہ بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے

ای پیپر دی نیشن