یمنی دارالحکومت صنعاء اور باغیوں کے زیرقبضہ دیگر شمالی علاقوں پر سعودی اتحاد میں شامل ممالک کے جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے،سکیورٹی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں فوجی اڈوں اور حوثی رہنماؤں کے زیرِ استعمال عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔یمن کی وزارتِ صحت کے مطابق فضائی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیںاس سے قبل جمعے کے روز مراکش کی طرف سے بھی اس عسکری مہم میں شرکت کا اعلان کر دیا گیا ہے،ادھرحوثی باغی تیل کی دولت سے مالا مال یمن کے جنوبی علاقوں کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کارروائیوں کے باوجود حوثی جنگجو جنوبی صوبے آبیان میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کی بحیرہ عرب کی ساحلی پٹی میں بھی پیش قدمی جاری ہے،،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باغیوں نے عدن سے مشرق کی جانب شہر شاقرا پر قبضہ کر لیا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے فضائی حملوں میں چھ بچوں سمیت 40 شہری ہلاک
Mar 28, 2015 | 14:24