بھارت میں8ویں جماعت کی طالبہ سے 2 افراد کی اجتماعی زیادتی

Mar 28, 2016

پرتاپ گڑھ/ نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں 8ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے 70 کلومیٹر دور تھانہ ہتھگواں کے علاقے موضع بچھندا مو میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ شب آٹھویں جماعت کی طالبہ رفع حاجت کیلئے نکلی کہ گائوں کے2 نوجوانوں نے اسے دبوچ لیا اور تنہائی میں لے جا کر اسے اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر دونوں ملزمان اسد اور اشرف کے خلاف آبروریزی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ کو طبی معائنہ کیلئے ضلعی ہسپتال بھجوادیا گیا۔

مزیدخبریں