نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلوں میں نیا انقلاب لانے کے لئے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں میں بھی بھارت کا ڈنکا دنیا میں بجے اور اس کے لئے سال2017ء میں ہونے والے فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کیلئے ملک میں ابھی سے ہی فٹ بال کا ماحول بنایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی ہی طرح باقی کھیلوں میں بھی بھارت کا ڈنکا دنیا میں بجنا چاہئے اور کبڈی، فٹ بال، ہاکی، ٹینس بھی ملک کے کونے کونے میں مقبول ہونے چاہئیں۔ امید ہے بھارت ٹی 20ورلڈ کپ جیتے گا۔
وقت آگیا ہے کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں بھی بھارت کا ڈنکا دنیا میں بجے: مودی
Mar 28, 2016