سراج الحق کے خطاب کے دوران نامعلوم شخص کا نجکاری کیخلاف احتجاج، نعرے لگائے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت مارچ میں سراج الحق کے خطاب کے دوران ایک شخص سٹیج کے سامنے آگیا جس نے قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ اس نے نجکاری کے خلاف نعرے لگائے۔ کبھی یہ شخص ڈائس کے قریب جاتا تو کبھی زمین پر لیٹ کر نجکاری کے خلاف احتجاج کرتا، اس صورتحال پر پر سراج الحق سمیت ریلی کے شرکا حیران و پریشان رہ گئے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے رہنما مذکورہ شخص کے پاس گئے اور اسے باہر لے آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...