اقتصادی راہداری توانائی کے منصوبے دسمبر 2017ء میں مکمل‘ تھر کے مکینوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے: حکام وزارت منصوبہ بندی

Mar 28, 2016

اسلام آباد (این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پہلے مرحلے کے توانائی منصوبے دسمبر 2017ء میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی کمپنیاں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے حامل منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہیں جبکہ بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم کار لائنوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ سی پیک منصوبے سے تھر کے مکینوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ان کی سماجی اور اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

مزیدخبریں