کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے 23افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر اور 3 دہشت گردوں سمیت 6ملزم گرفتار کرلئے ان کے قبضے سے دستی بم اور تین سو گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد کی ٹارگٹ کلنگ میںملوث ہے اور محمودآباد سے اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اسلحہ کی ترسیل کیلئے آیا تھا۔ ادھر ناظم آباد پولیس کی کارروائی تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تینوں دہشت گردوں ہارون‘ انجم اور عامر کا تعلق مبینہ طور پر ایک کالعدم تنظیم سے ہے جو کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ علاوہ ازیں گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزموں کو گرفتار کرکے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔