مردم شماری بروقت نہ ہوئی تو میدان میں نکلیں گے: وزیراعلی سندھ

Mar 28, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری بروقت نہ ہوئی تو میدان میں نکلیں گے۔ وزیراعظم نے رواں سال مردم شماری کی یقین دہانی کرائی ہے، کراچی میں لاکھوں غیر ملکی باشندے ہیں کئی تاحال رجسٹر نہیں ہوئے، سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں