راہداری: مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے: پرویز خٹک

Mar 28, 2016

نوشہرہ (آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ پھر ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، آئندہ دوتین دن میں وفاق کی جانب سے خط کا جواب موصول ہونے کاامکان ہے، اگر ہمارے مطالبا ت پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوانوںکی ترقی اور روزگار کیلئے ایجنڈا ترتیب دیدیا گیا۔ وہ پیرپیائی صدری خیل میں جلیل کاکڑ کی رہائشگاہ پر یوتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ کالابا غ ڈیم خیبر پی کے کی تباہی کا منصوبہ ہے، اسکے ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔

مزیدخبریں