گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار دولہے سمیت 5 باراتیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے گذشتہ رات مہندی کی تقریب میں بڑے سپیکر لگا کر شور شرابہ کرنے کے الزام میں فرید ٹائون کے رہائشی دولہے حبیب الرحمان اور باراتیوں صغیر احمد، مدثر ، ارشد، عثمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے گرفتار دولہے اور باراتیوں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ قمر ضیاء وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر فاضل جج نے تمام افراد کو ضما نت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔دولہے کو رہائی ملنے پر بارات دلہنیا کو لینے کیلئے روانہ ہو گئی۔
گوجرانوالہ: مہندی کی تقریب میں سپیکر لگاکر شور شرابہ کرنے کے الزام میں گرفتار دولہا سمیت 5 باراتی ضمانت پر رہا
Mar 28, 2016