سوات (نوائے وقت نیوز) سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔