بھارت نے24 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد33 پاکستانی ہندوئوں کو رہا کر دیا

جیسلمیر (آئی این پی) بھارت میں قید 35 پاکستانی ہندوئوں میں 33 افراد کو 24 گھنٹے کی پوچھ گچھ کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا، دو افراد ابھی تک جیسلمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ رہا ہونے والے تھرپارکر، میرپور خاص اور عمرکوٹ کے رہائشی ہیں۔ پاکستان سے بھارت مذہبی رسومات تیرتھ کرنے جانے والے 35 افراد مرد، خواتین اور بچوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیر پولیس نے ویزا نہ ہونے کا بہانہ بناکر گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد میڈیا میں خبریں نشر ہونے اور پاکستانی حکام کی کوششوں کے بعد 24 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 35 افراد میں 33 افراد جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں رہا کر دیا ہے اور دو افراد تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے رہائشی دلیپ کمار میگھواڑ اور اس کے قریبی ساتھی کو مزید حراست میں رکھا گیا ہے اور ان کی رہائی نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن