لاہور (خبر نگار) تین روزہ پاک پلاسٹک نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر طارق اعجاز چودھری تھے جبکہ اختتامی تقریب کے دوران نمائش میں شریک نمائش کنندگان میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں 25 تا 27 مارچ تک نمائش کا اہتمام پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے کیا گیا تھاجس میں 65 سے زائد ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان نے اپنی اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کیں جبکہ تین روز کے دوران 60 ہزارسے زائد افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔