موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد وسیم اکرم گراؤنڈ میں اپنا تجزیہ دے رہے تھے کہ چند افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور ان سے مائیک چھین لیا. وسیم کو دھکے بھی دیے گئے اور ان کیخلاف نعرے بھی لگے. بھارت میں انتہا پسندی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے. ہما چل پردیش حکومت کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کا میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیا گیا ۔ گزشتہ برس ممبئی میں بی سی سی آئی کے دفتر پر شیو سینا نے اس وقت دھاوا بول دیا جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام مذاکرات کر رہے تھے ۔ بھارت پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا . ایلیٹ پینل امپائر کو بھارت جنوبی افریقہ سیریز کے دوران ممبئی میں امپائرنگ سے روک دیا گیا تھا ۔
بھارتی انتہا پسندوں نے موہالی میں وسیم اکرم پر حملے کی کوشش کی جبکہ ان کا مائیک بھی چھین لیا گیا
Mar 28, 2016 | 15:23