ناظم آباد میں کوچ پر فائرنگ 3 مسافرزخمی کانسٹیبل گرفتار

Mar 28, 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) ناظم آباد میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین مسافرزخمی ہوگئے فائرنگ ڈاکوﺅںنے کی یا پولیس نے ۔کوچ کے ڈرائیور نے معاملے کو الجھا دیا تاہم تفتیش کے بعد فائرنگ میںملوث کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ۔فائرنگ کا واقعہ پیر کی صبح ناظم آباد نمبر2 میں نشان حیدر پارک کے نزدیک پیش آیاجس میں تین مسافر 32 سالہ مہتاب ولد ظہور ،25سالہ گلاب ولد عمر خطاب اور24 سالہ عمیر ولد تسکین زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں عباسی شہید اسپتال میںطبی امداد فراہم کی گئی ابتدائی طو رپر بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی غرض سے بلال کوچ کو روکنے کی کوشش کی اور کوچ نہ رکنے پر فائرنگ کی تاہم بعد ازاں کوچ کے ڈرائیور خالد نے بیان دیاکہ پولیس اہلکاروںنے کوچ کو روکا تھا اور آگے ٹرالر ہونے کی وجہ سے کوچ کو رکنے میں تاخیر ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے فائر کھول دیا او رمسافروں کے زخمی ہونے پر فرار ہوگئے تاہم ایس ایس پی سینٹرل نے کوچ ڈرائیو کے اس بیان کو مشکوک قرار دیا ان کا کہنا تھا جس جگہ واقعہ پیش آیا عام طورپر وہاں پولیس نہیں ہوتی تاہم کوچ سے ملنے والے شواہد کے مطابق ایس ایم جی کے فائر کی تصدیق بھی نہیں ہوئی اور لگتاہے کہ فائرنگ رپیٹر سے کی گئی ہے تاہم تفتیش کے نتیجے میں پتہ چلا ہے کہ کوچ نہ رکنے پر فائرنگ ایک پولیس کانسٹیبل نے کی تھی ۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نذیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔دریں اثناءکراچی کے مختلف علاقوںمیں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ایک واقعہ نیو کراچی پاور ہاﺅس کے علاقے میں ہوا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ اللہ ڈنو ولد حسیب کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
کوچ پر فائرنگ

مزیدخبریں