کالے ہرن کا شکار: ہائیکورٹ کا حکومت کو جواب داخل کرانےکا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار کے خلاف دائر درخواست میں حکومت پنجاب کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت کی تو درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ کالا ہرن نایاب جانور ہے۔ پنجاب میں سرعام اسکا شکار کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی سروے کے مطابق کالے ہرن کی تعداد میں دن بدن کمی ہو رہی ہے۔درخواست گذار کے مطابق2011 میں ایک فاونڈیشن نے پنجاب حکومت کو 565 کالے ہرن دیے۔صرف 6 سال میں انکی تعداد 360 رہ گئی ہے۔درخواست گذار کے مطابق کالے ہرن بہاولپور کے لال سخان پارک میں رکھے گیے ہیں۔ پارک میں غیر قانونی طور پر انکا شکار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ اور وایلڈ لایف فورسٹ نایاب جانوروں کی نسل کشی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔لہذا فاضل عدالت ان کے تحفظ کا حکم دے ۔جبکہ نایاب جانوروں کی بقا اور شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی دیئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن