گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سپیشل پروٹیکشن یو نٹ کے اہلکا روں کی بھر تی کیلئے امیدواروں کی دوڑ شہر یوں کیلئے پر یشا نی کا سبب بن گئی،پو لیس نے نجی ہا سنگ سو سائٹی کو جا نیوالے راستے بلاک کر دئیے ، شیر جوانوں نے ٹریک پر آنیوالے مالی مر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوڑ کے لیے پو لیس اہلکا روں نے چنددا قلعہ کے قریب نجی ہا سنگ سو سا ئٹی کی سڑک کا انتخا ب کر رکھا تھا۔ علی الصبح 6 بجے شروع ہو نیوالی دوڑ تا خیر کا شکار ہو گئی اور راستے بند ہونے سے لو گوں کو شدید پر یشا نی کا سا منا کرنا پڑا اور دفا تر اور کام پر جا نے کیلئے خوار ہوتے رہے۔ اس دوران شیر جوانوں نے ٹریک پر آنیوالے مالی کو بھی تشدد کا نشا نہ بنا یا جس پر ما لی نے شدید احتجاج کیا شہر یوں کا کہنا تھا کہ اگر پو لیس نے امیدواروں کی دوڑ کروانی تھی تو علی الصبح کرواتے۔