جرمنی: 31 سالہ پاکستانی کو ایرانی پاسبان گارڈز کیلئے جاسوسی کرنے پر 4 سال قید کی سزا

Mar 28, 2017

برلن (اے ایف پی) جرمنی میں 31 سالہ پاکستانی کو ایران کی پاسبان گارڈز کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 سال 3 ماہ کی سزا سنا دی گئی مصطفیٰ حیدر نقوی کو جولائی 2016ء میں گرفتار کیا گیابتایا جاتا ہے کہ مصطفیٰ نقوی کراچی میں پیدا ہوئے کہ حصول تعلیم کیلئے 2012 ء میں جرمنی آئے مصطفیٰ اکتوبر 2015ء اور فروری 2016ء میں ایران گئے ان کو جاسوسی کیلئے 2 ہزار 237 ڈالرز کی رقم بھی دی گئی عدالت میں یہ ثابت ہوا کہ مصطفیٰ جرمنی اور فرانس کی جاسوسی میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں