بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے: او آئی سی

مظفر آباد/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + سٹاف رپورٹر) اسلامی کانفرنس تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے وفد نے مظفر آباد میں گزشتہ روز حریت کانفرنس کے آزاد کشمیر کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت جاری رکھے گی۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے مستقل اعلیٰ اختیاراتی کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں شروع ہونے والے بھارتی مظالم کی تازہ لہر میں ایک سو پچاس کشمیری شہید ہو چکے۔ بیس ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں سے نوجوان لڑکیوں سمیت لاتعداد زخمی چھرے لگنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جان بوجھ کر مقبوضہ کشمیر میں بنیادی اشائے ضرورت، خصوصاً، خوراک، ادویات، پٹرولیم مصنوعات اور متعدد دیگر اشیاء کی قلت پیدا کر دی ہے۔بچوں کے سکول جلا کر انہیں تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے جب کہ حریت قیادت کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وفد کو تمام رسائی فراہم کر رہا ہے جب کہ بھارت نے وفد کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جو قابل افسوس ہے۔وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر کے دورہ کی اجازت کے خط کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...