ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ کے رائل نیوی کالج ڈارٹ ماؤتھ سے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔وسیع کمانڈ اور اسٹاف تجربے کے ساتھ وہ ایک امتیازی کیرئیر کے حامل آفیسرہیں ۔ان کی کمانڈتقرریوں میںٹائپ21- جہاز کے کمانڈنگ آفیسر ، پچیسویںڈسٹرائر اسکواڈرن کے کمانڈر، کثیرالملکی ٹاسک فورس- 151کے کمانڈر ، کمانڈر سنٹرل پنجاب اور پی این وار کالج کے کمانڈنٹ کے عہدے شامل ہیں۔ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میںآپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...