ملک کیلئے بہت کچھ کر سکتا تھا حکمرانوں نے روک دیا: ڈاکٹر قدیر خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جبکہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار بھٹو کے سر جاتا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بہت بڑے محب وطن تھے‘ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار بھٹو کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھ جیسے نوجوان پر بھروسہ کیا۔ ہم نے ایٹم بم پر 1974ء میں اور میزائل ٹیکنالوجی پر کام بے نظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا اور کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل ضیاء الحق اور پھر سابق صدر غلام اسحاق خان کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم ہفتے کے نوٹس پر ایٹمی بم کا تجربہ کر سکتے ہیں جبکہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ برابر کا جواب دینا ضروری ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں نے حکومت کو سستی آٹو موبائل انڈسٹری لگانے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔ پرویز مشرف نے غیرملکی ایما پر مجھے ہٹایا‘ مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے‘ میں نے حکمرانوں سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا‘ آج بھی اپنی گزراوقات ہالینڈ میں کام کے دوران کی گئی بچت سے کرتا ہوں‘ اس حوالے سے میرے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...