لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لوکل باڈیز لیڈر شپ کنونشن میں بلدیاتی اداروں کی قیادت کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی خدمت کے سفر میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افتتاح اور ریسکیورز کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے قومی وسائل کی لوٹ مار پر سخت تنقید کی اور ڈکٹیٹر مشرف دور کے پنجاب کے حکمرانوں کو خائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔اس موقع پر وزیراعلی نے یہ شعر پڑھا:’’میں ناخوش و بیزار ہوں مرمر کی سلوں سے……میرے لئے مٹی کا حرم اور بنا دو‘‘ شہبازشریف نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے متعدد امور کی منظوری دی اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ فنانس اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔