اسلام آباد (اے پی پی) پولیس ناکے پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تیمورکے بھائی ساجد ریاض نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بحال کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے پولیس قتل کی دفعہ تبدیل کر کے کیس کو کمزور کر رہی ہے، جے آئی ٹی یا جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق آج درخواست کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ناکے پر ہلاکت‘ پولیس کیخلاف قتل کی دفعہ بحال کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست، آج سماعت ہو گی
Mar 28, 2017