لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میںگذشتہ دنوں یو سی پی بزنس سکول اور کیج((Kedge بزنس سکول فرانس کے اشتراک سے انٹرنیشنل کانفرنس ان کونٹیمپرری(Contemporary)ایشوزان بزنس مینیجمنٹ پر چوتھی بین الاقوامی بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔دو روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ۲۹ قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین نے بزنس کے شعبے سے متعلق اپنے ریسرچ پیپرز پیش کئے۔ کانفرنس کی صدارت پروریکٹر یو سی پی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کی۔ کانفرنس کے مقررِ خاص کیج بزنس سکول، فرانس سے ڈاکٹر یحییٰ زبیر اور افتتاحیہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی تھے۔ سید رضا علی گیلانی نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی بزنس کانفرنس اور طلبہ میں بزنس سے متعلق شعور بیدار کرنے کی کاوش کو بھرپورسراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بزنس ہمارا مستقبل ہے اِس کی پائیداری کے لیے بہترین حکمتِ عملی پر عمل کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی کانفرنسس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس موقع پر بزنس کے شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی اس کانفرنس کی ابتدائی تقریب کا حصہ تھیں۔