آسٹریلیا، آئرلینڈ سے بھی ایک روسی سفارتکار بیدخل، امریکہ نے دبائو ڈالا: سرگئی لاء روف

ڈبلن/ کینبرا (اے ایف پی) لندن میں سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کے بعدروس اور برطانیہ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ آئرلینڈ نے بھی ایک اور آسٹریلیا نے 2 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جیسنڈہ آرڈرن نے کہا روسی جاسوس یہاں نہیں، اگر ہوئے تو ہم بھی بیدخل کر دینگے، جائزہ لے رہے ہیں۔ ادھر ازبکستان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاء روف نے کہا امریکہ نے اتحادی پر دبائو ڈال کر ہمارے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کر دیا ہے، امریکہ کا یہ اہم حربہ ہے، بلیک میلنگ کی گئی، ہم اسکا جواب دیں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ 22 ممالک نے گزشتہ روز 116 سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کے یورپ سے تعلقات کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن