حیدرآباد میں ٹارگیٹڈ آپریشن‘ چھاپے‘96 افراد گرفتار

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر‘ منشیات فروشوں اور وہیکل لفٹرز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران24 ملزمان سمیت 72مشکوک افراد کوگرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل‘ اسلحہ‘ نقدی‘ ولایتی شراب اور بھاری مقدار میں دیسی کچی شراب سمیت ہزاروں تیار مین پوری کے پیکٹ اور بھاری تعداد میں خام مال کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ کے احکامات کے تحت حیدرآباد ضلع میں سماج دشمنوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی تارکین وطن‘ دہشت گردوں اور کرمنلز کی گرفتاری کے لئے کومبنگ آپریشن اورسندھ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس دوران72 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران اسنیپ چیکنگ32 گاڑیوں سے رنگین شیشے ہٹائے گئے‘65 فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس‘41 غیر قانونی فینسی لائٹس‘11 پریشر ہارن‘ پولیس سائرن ہٹائے گئے۔ 700 سے زائد گاڑیوںکا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔
حیدرآباد آپریشن

ای پیپر دی نیشن