کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آل پاکستان آرٹس اینڈ فوٹوگرافی نمائش

لاہور(نیوزرپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بارہویں آل پاکستان آرٹس اینڈ فوٹوگرافی کی نمائش ہوئی جس کا افتتاح صوبائی سکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم شاہ نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر قاضی سعید، پروفیسر ارشاد قریشی اور فیکلٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ نجم شاہ نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو دیکھا۔ اور تصاویر، پینٹنگ بنانے والے طلبہ کے فن کو سراہا۔ پروفیسر عامر زمان خان نے بتایا کہ نمائش میں ملک بھر سے تیس سے زائد اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن