لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اول کے مائیکروفنانس بینک فنکا نے کورئیر سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے لاہوربیسڈکورئیر سروس ـ"کال کورئیرـ" کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پارنٹر شپ کا بنیادی مقصد فنکا کا سم سم ڈیجیٹل والٹ استعمال کر نے والے صارفین سے کیش آن ڈیلیوری کا حصول ہے ۔دونوں اداروں کی باہمی شراکت کی بدولت ملک بھر میںصارفین کو رقم کی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے آسان اور محفوظ خدمات میسر آئیں گی۔ مزید براں اس شراکت کی بدولت ملک بھر میں مالیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ادارروں کے درمیان معاہدے کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پر فنکا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مدثر عاقل نے کہا کہ اس شراکت کی بدولت نہ صرف ادائیگوں کے روائتی نظام میں تبدیلی آئے گی بلکہ وطن عزیز میں کوریئر سروسز کے کاروبار کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر ایکسل گروپ کے چیرمین عادل جے ۔منصور نے کہا کہ انہیں اس بات پر مسرت ہے کہ فنکا کی ٹیم اب ان کے گروپ کا حصہ ہے۔
کورئیر سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے فنکا اور کال کورئیر کے مابین پارٹنز شپ کے لئے معاہدہ
Mar 28, 2018